تقدیر کیا ہے؟



جواب : تقدیر یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہرچیز کو پیدا کیا اور پھر اس کی تقدیراندازہ مقرر کردیا ۔ اس مسئلہ کی کھوج میں زیادہ نہیں پڑنا چاہئے ۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایاکہ پہلی قومیں اسی مسئلہ کے پیچھے پڑنے کی وجہ سے ہلاک کردی گئیں۔انسان کو محدود عقل دی گئی ہے جو بات اس کی عقل میں آجاتی ہے وہ سمجھ لیتا ہے ۔ تقدیر ایسی چیز ہے کہ انسان نہیں سمجھ سکتا ۔ صحابہ کرام نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ جب سب کچھ لکھا جا چکا ہے توپھر ہم عمل کیوں کریں تو نبی نے صرف اتنا کہا کہ عمل کرو۔اللہ نے جو کچھ لکھ دیا ہے وہ تمہارے لئے آسان کردے گابس اس سے آگے نہیں سوچنا چاہئے ۔تقدیر حق ہے اسی پرایمان ہوناچاہئے جیسا کہ سورہ طلاق آیت نمبر3 میں ارشاد ہواہے : ان اللہ بالغ امرہ ،قدجعل اللہ لکل شئ قدرا۔بے شک اللہ اپنے کام کو پورا کردیتا ہے، یقینا اللہ نے ہرچیزکا اندازہ مقرر کر رکھا ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل اور انکا جائزہ

مشرکین مکہ اور آج کے مشرک میں فرق

کیا ابو طالب اسلام قبول کر لیا تھا؟

موضوع تقلید پر مقلدین کا مفصل ترین رد

ائمۂ اسلام اور فاتحہ خلف الامام

جماعت اسلامی اور اہلحدیث میں فرق

کیا اللہ کے نبیﷺ حاضر وناظر ہیں؟

جاوید احمد غامدی.... شخصیت واَفکار کا تعارف

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

کیا سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ غیر فقیہ تھے؟