تشہدکی حالت میں انگلی کوحرکت دینا


تشہدکی حالت میں انگلی کوحرکت دینا۔دائیں ہاتھ کی انگلیاں بندکرلیں۔انگوٹھادرمیانی انگلی پررکھیں اورشہادت والی انگلی اٹھاکراس سےاشارہ کریں عبداللہ بن عمرؓ فرماتےہیں کہ رسول اللہﷺ تمام انگلیاں بندکرلیتےاورشہادت کی انگلی سےاشارہ کرتے۔مسلم۔کتاب المساجدالخ۔۵۸۰/112-اس کےعلاوہ دوطریقےاوربھی ہیں۔ایک یہ شہادت والی انگلی کےعلاوہ باقی انگلیوں کوبندرکھاجائے۔اورانگوٹھےکوموڑکرشہادت والی انگلی کےنیچےرکھاجائےاورشہادت والی انگلی سےاشارہ کیاجائےاس شکل کوترپن۵۳کی گرہ بھی کہتےہیں۔مسلم۔۵۷۹۔وائل بن حجرؓ والی حدیث میں ہےکہ چنگلی اوراس کےساتھ والی انگلی کوبندکیاجائے۔انگوٹھےاوردرمیان والی انگلی کوملاکرحلقہ بنایاجائےاورشہادت والی انگلی سےاشارہ کیاجائے۔سنن ابی داؤد۔۷۲۶سندصحیح۔شہادت والی انگلی کومسلسل شروع سےآخرتک حرکت دیتےرہیں۔وائل بن حجرؓ فرماتےہیں میں نےدیکھاکہ رسول اللہﷺ نےاپنی انگلی کواٹھایاپھراسےحرکت دیتےرہےاوردعاءکرتےرہے۔نسائی۸۹۰۔سندصحیح۔مولوی سلام اللّٰہ حنفی شرح موطامیں لکھتےہیں اس حدیث میں ہےکہ انگلی کوتشہدمیں ہمیشہ حرکت دیتےرہناچاہیےکیونکہ دعاءتشہدکےبعدہوتی ہے۔علامہ البانی ؒ صفحہ صلاح النبی۔۱۸۵۔میں فرماتےہیں اس حدیث میں دلیل ہےکہ سنت طریقہ یہ ہےکہ انگلی کواشارہ اورحرکت سلام تک جاری رہےکیونکہ دعاءسلام سےمتصل ہے۔
نوٹ!
پوری تشہدمیں صرف ایک بارانگلی اٹھاناکسی صحیح حدیث سےثابت نہیں ہے۔اوراسی طرح انگلی کوحرکت نہ دینےوالی روایت بھی ضعیف ہے لہٰذا صحیح احادیث پرعمل کریں۔۔۔تشہدمیں انگلی کیسےرکھیں؟اورنظرکہاں ہودوران تشہدشہادت والی انگلی کوتھوڑاساخم دیں اوروہ قبلہ رخ ہو۔ابوداؤد۹۹۱۔نسائی۱۱۶۱۔سندصحیح۔تشہدمیں نظرانگشت شہادت پرہونی چاہیےسیدنازبیربن عوام ؓ بیان کرتےہیں کہ آپ کی نظرآپ کے۔انگلی کے۔اشارےسےآگےنہ پڑتی تھی۔ابوداؤد۹۹۰۔تشہدمیں انگلی نافع ؓ کہتےہیں کہ حضرت ابن عمرؓ جب نمازمیں بیٹھتےتھےتواپنےدونوں ہاتھوں کواپنےگھٹنوں پررکھ لیتےاوراپنی انگلی سےاشارہ کرتےاوراس پراپنی نگاہیں جمادیتےپھرفرماتےکہ نبی کریمﷺ نےارشادفرمایا۔شہادت والی انگلی شیطان کےلئےلوہےسےبھی زیادہ سخت ثابت ہوتی ہے۔مسنداحمد۔جلدسوم۔باب۔حضرت عبداللہ بن عمرؓ کی مرویات جلسہ میں انگلی سےاشارہ کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللّٰہ ہم سب کوصحیح احادیث پرعمل کرنےکی توفیق دے۔۔۔۔آمین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل اور انکا جائزہ

مشرکین مکہ اور آج کے مشرک میں فرق

کیا ابو طالب اسلام قبول کر لیا تھا؟

موضوع تقلید پر مقلدین کا مفصل ترین رد

ائمۂ اسلام اور فاتحہ خلف الامام

جماعت اسلامی اور اہلحدیث میں فرق

کیا اللہ کے نبیﷺ حاضر وناظر ہیں؟

جاوید احمد غامدی.... شخصیت واَفکار کا تعارف

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

کیا سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ غیر فقیہ تھے؟