*کیا حدیث کی اسناد کو تسلیم کرنا بھی تقلید ہے؟؟*

*کیا حدیث کی اسناد کو تسلیم کرنا بھی تقلید ہے؟؟*

===================

*پہلا جواب*: سند گواہی کے زمرے میں آتی ہے۔یعنی جب کوئی راوی یہ کہہ رہا ہو کہ میں نے نبی علیہ الصلاةوالسلام کی حدیث فلاں شخص سے سنی اور فلاں نے فلاں شخص سے سنی۔۔۔۔ تو وہ راوی گواہی دے رہا یہی وجہ ہے کہ جب راوی ثقہ نہ ہو بلکہ ضعیف و متروک ہو، نیسان کا مریض ہو، لقمہ قبول کر لیتا ہو، سند اور متن میں گڑ بڑ کرتا ہو تو اس کی گواہی غیر معتبر اور روایت ضعیف ہو جاتی ہے۔ اور معتبر کی گواہی کو قبول کرنا کتاب و سنت سے ثابت ہے یعنی ہم گواہ کی گواہی کو اتباعِ سنت میں قبول کرتے ہیں نہ کے کسی کی تقلید میں۔

*دوسرا جواب*: گواہ کی گواہی کے لیے مجتہد ہونا شرط نہیں، تو کیا تقلید غیر مجتہد کی بھی جائز ہےَ؟ یقینا نہیں تو یہ تقلید کیسے بن گئی؟؟؟

*تیسرا جواب*: گواہ کی گواہی کو قبول کرنا اصطلاح میں تقلید کہلاتا ہی نہیں ملاحظہ کیجئے
حنفیوں کی معتبر کتاب ”مسلم الثبوت“میں لکھا ہے: تقلید کسی دوسرے کے قول پر بغیر )قرآن و حدیث کی( دلیل کے عمل کو کہتے ہیں۔جیسے عامی )کم علم شخص( اپنے جیسے عامی اور مجتھدکسی دوسرے مجتھد کا قول لے لے۔پس نبی علیہ الصلاة اولسلام اور اجماع کی طرف رجوع کرنا اس )تقلید( میں سے نہیں۔ اور اسی طرح عامی کا مفتی کی طرف رجوع کرنا اور قاضی کا گواہوں کی طرف رجوع کرنا)تقلید نہیں( کیونکہ اسے نص )دلیل( نے واجب کیا ہے لیکن عرف یہ ہے کہ عامی مجتہد کا مقلد ہے۔امام )امام الحرمین الشافعی( نے کہا کہ” اور اسی تعریف پر علمِ اصول کے عام علماء)متفق(ہیں“۔ الخ )مسلم الثبوت ص۹۸۲طبع ۶۱۳۱ھ وفواتح الر حموت ج۲ ص۰۰۴(

*چوتھا جواب:* حدیث کی اسناد کو قبول کرنے اور اسماء و رجال و جرح و تعدیل وغیرہ کی بنیاد پر حدیث کو صحیح یا ضعیف کہنے پر ہر دور میں اجماع رہا ہے اور اجماع کی حجیت کتاب و سنت سے ثابت ہے۔          
 *پانچواں جواب* : تقلید اور اسناد کے معنی زمین و آسمان کا فرق ہے. تو اب ٹھنڈے دماغ سے سوچیں کہ دونوں ایک کیسے ہو سکتے ہیں ؟    
     
*چٹھاجواب*: سلف میں سے کسی سے بھی یہ ثابت نہیں کہ اسناد پر اعتماد تقلید ہے حتى کہ اہل تقلید اس طرح کی بات اپنے اماموں سے بھی ثابت نہیں کر سکتے.. جیسے کہ امام ابوحنیفہ ، امام ابویوسف اور امام محمد رحمہم اللہ. ......

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل اور انکا جائزہ

مشرکین مکہ اور آج کے مشرک میں فرق

کیا ابو طالب اسلام قبول کر لیا تھا؟

موضوع تقلید پر مقلدین کا مفصل ترین رد

ائمۂ اسلام اور فاتحہ خلف الامام

جماعت اسلامی اور اہلحدیث میں فرق

کیا اللہ کے نبیﷺ حاضر وناظر ہیں؟

جاوید احمد غامدی.... شخصیت واَفکار کا تعارف

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

کیا سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ غیر فقیہ تھے؟