شرک

شرک کی قسمیں:

٭ شرک اکبر

٭ شرک اصغر

٭ شرک خفی

۱۔۔: شرک اکبر:  یہ وہ شرک ہے جس کا مرتکب اگر بغیر توبہ کیے مر جائے تو  اللہ اسے معاف کرنے والا نہیں ہے اور اس کے  اوپر جنت حرام ہے، کیونکہ اس کے ارتکاب سے اس کے سارے نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں،

اللہ تعالی فرماتا ہے (ولو اشرکوا لحبط عنہم ماکانوا یعملون)کہ اگر یہ حضرات شرک کرتے تو جو کچھ یہ اعمال کرتے تھے انکے سب اکارت ہوجاتے .(الانعام:۸۸)

 اور اللہ نے فرمایا (ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ ویغفر ما دون ذالک لمن یشاء) کہ اللہ اپنے ساتھ شریک کرنے والوں کو معاف کرنے والا نہیں ہے اور شرک کے علاوہ اگر کوئی گناہ ہے تو اللہ چاہے تو وہ معاف کرنیوالا ہے .

اللہ تعالی فرماتا ہے (انہ من یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنۃ وماواہ النار وما للظالمین من انصار) یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے، اللہ تعالی نے اس پر جنت حرام کردی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا . (المائدۃ:۲۷)جیسے: مردوں کو پکارنا  ان کو مدد کے لئے بلانا، ان کی نذر ماننا اور ان کے لئے قربانی دینا.

۲۔۔: شرک اصغر: یہ وہ شرک ہے جس کا مرتکب نہ تو اس کے اعمال برباد ہو تے ہیں اور نہ ہی وہ جہنم میں ہمیشگی کا موجب ہے، مگر ہاں اس کی وجہ سے کمال توحید میں نقص آجاتا ہے یعنی  کامل توحید اس میں نہیں پائی جاتی،

اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ((من حلف بغیر اللہ فقد کفر او اشرک)) کہ جس نے بھی اللہ کے علاوہ کسی کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا.

اور دوسری حدیث میں ہے ((کہ تم یہ مت کہو کہ اللہ نے اور فلاں نے چاہا تو ایسا ہوا، بلکہ یہ کہو کہ اللہ نے چاہا اور پھر فلاں نے چاہا تو ایسا ہوا))

شرک اصغر کی مثال:  جیسے اللہ کے علاوہ کسی کی قسم کھانا، اور یہ کہنا کہ اللہ نے اور فلاں نے چاہا تو ایسا ہوا، وغیرہ ہے.

۳۔۔: شرک خفی: اور یہ ریا کاری اور دکھاوا ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ((کیا میں تمہیں اس چیز کی خبر نہ دوں جو میرے نزدیک مسیح دجال سے بھی زیادہ تمہارے اوپرخوف کھانے والی بات ہے،؟ صحابہ کرام نے کہا، ضرور بتائیے اے اللہ کے رسول؟ آپ نے فرمایا وہ شرک خفی ہے  .. ایک آدمی نماز کو مزین کرکے اس لئے پڑھتا ہے تاکہ لوگ اس کی طرف دیکھیں))

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل اور انکا جائزہ

مشرکین مکہ اور آج کے مشرک میں فرق

کیا ابو طالب اسلام قبول کر لیا تھا؟

موضوع تقلید پر مقلدین کا مفصل ترین رد

ائمۂ اسلام اور فاتحہ خلف الامام

جماعت اسلامی اور اہلحدیث میں فرق

کیا اللہ کے نبیﷺ حاضر وناظر ہیں؟

جاوید احمد غامدی.... شخصیت واَفکار کا تعارف

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

کیا سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ غیر فقیہ تھے؟