تین طلاق بیک وقت دینے سے ایک ہی ہوتی ہے


تین طلاق بیک وقت دینے سے ایک ہی ہوتی ہے
1۔حضرت عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ ’’رسولِ اکرمﷺ اور حضرت ابوبکرؓ کے زمانہ میں اور حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت کے ابتدائی دو سالوں میں جب کوئی شخص اکٹھی تین طلاقیں دیتا تو وہ ایک ہی شمار کی جاتی تھیں۔ پھر حضرت عمرؓ نے کہا کہ لوگوں نے اس کام میں جلدی کرنا شروع کردی جس میں اُنہیں مہلت ملی تھی۔ تو اس کو ہم نافذ کردیں تو مناسب ہے۔ پھر اُنہوں نے اسے جاری کردیا۔( صحیح مسلم: ج۱؍ ص۴۷۷) (زیر نظر بحث اور مذکورہ حدیث کی تفصیل کےلیے دیکھیئے:تطلیقات ثلاثہ از مولانا عبدالرحمن کیلانی ؒ )
2۔ابوالصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں اور حضرت ابوبکرؓ کی خلافت ،حضرت عمرؓ کی خلافت میں بھی تین سال تک تین طلاقوں کو ایک بنایا جاتا تھا؟ تو عبداللہ بن عباسؓ نے فرمایا: ہاں۔( مسلم:ج۱ ؍ص۴۷۸)
3۔ابوالصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے کہا: ایک مسئلہ تو بتائیے کیا رسول اللہﷺ اور حضرت ابوبکرؓ کے زمانہ میں تین طلاقیں ایک ہی شمار نہ ہوتی تھیں؟ حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے کہا: ہاں ایساہی تھا۔ پھر جب حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا تو لوگ اکٹھی طلاقیں دینے لگے تو حضرت عمرؓ نے اُنہیں لوگوں پر نافذ کردیا۔‘‘ (صحیح مسلم : ج۱؍ ص۴۷۸)
یہ احادیث جو مفہوم کے اعتبار سے ایک جیسی ہیں۔ ان سے مندرجہ ذیل امور پر روشنی پڑتی ہے
۱۔دورِ نبویؐ، دورِ صدیقیؓ اور فاروقی ؓدور کے ابتدائی دو یا تین سال تک بھی ایسے واقعات ملتے ہیں جن میں اکٹھی تین طلاقیں دی جاتی تھیں۔
ب۔تین طلاقیں اکٹھی دینے کاطریقہ چونکہ کتاب و سنت کے خلاف تھا، اس لئے اس پر لوگوں کو زجرو توبیخ کی جاتی تھی، تاہم تین طلاقوں کو ایک ہی قرار دیا جاتا تھا۔
ج۔حضرت عمرؓ کے یہ الفاظ ’’فلو أمضیناہ علیھم‘‘ اس بات پر واضح دلیل ہیں کہ آپ کا یہ فیصلہ ذاتی تھاجو تعزیر و تادیب کے لئے تھا تاکہ لوگ اس بری عادت سے باز آجائیں۔
4۔حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ رکانہ بن عبد ِیزید نے اپنی بیوی کو ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دیں۔ پھر اس پر سخت پریشان ہوئے تو رسول اللہﷺ نے اس سے دریافت فرمایا کہ تو نے طلاق کس طرح دی ہے؟ اُس نے کہا: میں نے تینوںطلاقیں دے دے دی ہیں۔ آپؐ نے پوچھا: کیاایک ہی مجلس میں دی ہیں؟ اس نے کہا: ہاں( ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دی ہیں) آپؐ نے فرمایا: یہ توایک ہی طلاق ہوئی ہے۔ تو چاہے تو اس سے رجوع کرلے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل اور انکا جائزہ

مشرکین مکہ اور آج کے مشرک میں فرق

کیا ابو طالب اسلام قبول کر لیا تھا؟

موضوع تقلید پر مقلدین کا مفصل ترین رد

ائمۂ اسلام اور فاتحہ خلف الامام

جماعت اسلامی اور اہلحدیث میں فرق

کیا اللہ کے نبیﷺ حاضر وناظر ہیں؟

جاوید احمد غامدی.... شخصیت واَفکار کا تعارف

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

کیا سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ غیر فقیہ تھے؟