*اپریل فول*

*اسلام دینِ فطرت ہے، مزاح و مذاق انسانی فطرت کا حصہ ہے، انسان ہمیشہ سنجیدہ نہیں رہ سکتا، مسکرانا اور مذاق کرنا بھی انسانی طبیعت کے تقاضوں میں سے ہے*، اسلام نے انسانی فطرت کے اس تقاضے پر پابندی نہیں لگائی، البتہ اس کی کچھ حدود متعین کر دی ہیں، اسلام میں ہر ایسا ہنسی مذاق جائز ہے جس میں جھوٹ کا عنصر شامل نہ ہو، کسی کی دل آزاری نہ ہو، کسی کی ذاتیات میں دخل نہ دیا جا رہا ہو!*
 *نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں کے سردار ہیں، آپ کے کندھوں پر اللہ نے دنیا کی سب سے  عظیم اور اہم ذمہ داری ڈالی، اس کے باوجود آپ ہنسی مذاق بھی کرتے، لیکن انتہائی پاکیزہ اور لطیف انداز میں، مثلًا:
 انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ *ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری کی درخواست کی، آپ نے فرمایا: میں تمہیں سواری کے لیے اونٹنی کا بچہ دوں گا، اس آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں اونٹنی کا بچہ کیا کروں گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلا اونٹ کو اونٹنی کے سوا کوئی اور بھی جنتی ہے*؟ (ہر اونٹ اونٹنی کا بچہ ہی تو ہوتا ہے)
 *سنن ترمذی: 1991*
 دینِ فطرت میں *کسی ایسے مذاق کی گنجائش نہیں جس میں کسی کی تذلیل و تحقیر ہو*
 *مغربی کلچر سے ہمارے معاشرے میں بہت ساری غیر اسلامی رسمیں داخل ہو گئی ہیں، اپریل فول بھی انہی میں سے ایک ہے*! اپریل کی پہلی تاریخ کو یہ دن منایا جاتا ہے، اس دن لوگ مختلف طریقوں سے ایک دوسرے کو بے وقوف بناتے ہیں، *یہ مذاق کبھی کبھی بہت بھاری پڑ جاتا ہے*، مذاق کے نام پر جانی و مالی نقصان بھی خوب ہوتا ہے، اس طرح کی *نا معقول حرکت ایک مسلمان کے بالکل شایان شان نہیں*
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں*
 *صحيح بخارى: 10*
اپریل فول غیر اسلامی رسم ہے
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے*
 *سنن ابو داود: 4031*
*مسلمان کو چاہیے کہ اس دن بھی اور پوری زندگی میں بھی کسی طرح کی نا معقول حرکت نہ کرے جس سے کسی کی دل آزاری یا کسی کو پریشانی ہو اور اسلام نے ہمیں جو عزت و مقام دیا ہے اس کا لحاظ رکھے۔ اللہ ہمیں کامل مسلمان بنائے*
 *واللہ تعالیٰ اعلم* 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل اور انکا جائزہ

مشرکین مکہ اور آج کے مشرک میں فرق

کیا ابو طالب اسلام قبول کر لیا تھا؟

موضوع تقلید پر مقلدین کا مفصل ترین رد

ائمۂ اسلام اور فاتحہ خلف الامام

جماعت اسلامی اور اہلحدیث میں فرق

کیا اللہ کے نبیﷺ حاضر وناظر ہیں؟

جاوید احمد غامدی.... شخصیت واَفکار کا تعارف

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

کیا سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ غیر فقیہ تھے؟